کیا مجھے ڈویلپر یا ڈیزائنر چاہیے ہوگا؟
بالکل نہیں۔ ہم آپ کے بزنس والے ڈیزائن سے شاپ بنا کر دیتے ہیں، آپ کے نام، کلرز اور پروڈکٹس کے ساتھ۔ اس کے بعد بینرز، قیمتیں اور اسٹاک آپ خود تبدیل کرتے ہیں، اپنے کنٹرول پینل سے یا ایپ سے۔
کیا اپنا ویب ایڈریس (جیسے yourshop.pk) لگا سکتے ہیں؟
جی ہاں، Growth اور Pro میں۔ ہر شاپ پہلے yourshop.nexevol.com پر چلتی ہے، اور اپنا ایڈریس کنیکٹ ہوتے ہی اس پر آ جاتی ہے۔
کسٹمر پیمنٹ کیسے کرتا ہے؟
ڈیفالٹ میں کیش آن ڈیلیوری۔ بینک ٹرانسفر بھی چل جاتا ہے، جس میں کسٹمر رسید اپ لوڈ کرتا ہے۔ Growth اور Pro میں JazzCash اور Easypaisa بھی، سیدھا آپ کے اپنے JazzCash یا Easypaisa بزنس اکاؤنٹ میں۔ آن لائن پیمنٹ والے آرڈرز پر کنفرمیشن کال کی ضرورت نہیں۔
کون کون سے کوریئر چلتے ہیں؟
جو کوریئر آپ پہلے سے استعمال کر رہے ہیں۔ آرڈر پر کوریئر اور ٹریکنگ نمبر ڈال دیں، اور کوریئر کی پیمنٹ شیٹ اپ لوڈ کر کے دیکھ لیں کتنے پیسے آئے اور کتنے باقی ہیں۔
ٹیم کے لیے کوئی ایپ ہے؟
جی ہاں، آپ اور آپ کی ٹیم کے لیے Android ایپ: نئے آرڈرز، کالنگ لسٹ ایک ٹیپ کال اور WhatsApp کے ساتھ، آرڈر اسٹیٹس، کسٹمرز اور ریویوز۔
کن ملکوں میں چلتا ہے؟
ہر اس ملک میں جہاں کسٹمر ڈیلیوری پر پیمنٹ کرتے ہیں۔ شاپ آپ کی کرنسی اور ٹائم زون میں چلتی ہے، اور فیس بھی آپ کی کرنسی میں۔
بزنس بڑھ گیا تو؟
جب چاہیں بڑا پیکج لے لیں۔ شاپ، آرڈرز اور کسٹمرز سب ویسے کے ویسے رہتے ہیں۔
کیا اپنا ڈیٹا ساتھ لے جا سکتے ہیں؟
جی ہاں۔ پروڈکٹس، آرڈرز اور کسٹمرز آپ کے ہیں، ہم ان کی کاپی آپ کو دے دیتے ہیں۔